لاہور(نمائندہ جنگ)ا میر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت کے کرپشن ختم کرنے اور معیشت سدھارنے کے سارے دعوے ہوا میں تحلیل ہوچکے ہیں، خود کو احتساب سے بالا تر سمجھنے والے دوسروں کا احتساب نہیں کرسکتے، موجودہ حکومت میں پیاروں کے وارے نیارے ہیں۔وزیر اعظم کے پیارے راج دلارے اور باقی سب بے چارے ہیں۔وزیر اعظم کو ”زیادہ یوٹرنز لینے والا بڑا آدمی “ کا فلسفہ چھوڑناہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوٹھ میر سردار خان لاشاری جعفر آباد میں رئیس خادم حسین لاشاری کی طرف سے اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔