راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) ہائی کورٹ بار راولپنڈی کے انتخابات برائے2020/21کیلئے کاغذات نامزدگی آج وصول کئے جائینگے۔ الیکشن کیلئے چوہدری توفیق آصف ایڈووکیٹ کی سربراہی میں40رکنی الیکشن بورڈ قائم کیا گیا ہے۔ راولپنڈی ڈویژن کے 4ہزار5سو56وکلاء ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔جس میں2 ہزار 104لائف ٹائم ممبرز بھی شامل ہیں۔راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے وکلاء ووٹرز کی تعداد ایک ہزار سات سواڑتیس ہے۔دیگر بارز میں اسلام آباد،ضلع اٹک،جہلم،چکوال،گوجرخان ، کہوٹہ، تلہ گنگ، ٹیکسلا،جنڈ،پنڈدادنخان،فتح جنگ، پنڈی گھیب، مری،سوہاوہ،چوا سیداں شاہ،کلرسیداں،حسن ابدال کے وکلاءووٹرز ہیں۔الیکشن شیڈول کے مطابق انتخابات 29فروری کو ہونے ہیں۔