سکھر(بیورو رپورٹ)آل پارٹیز سکھر کی جانب سے مقامی بسکٹ فیکٹری انتظامیہ کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین کی قیادت غلام مصطفیٰ گھمرو، ظہور الدین انصاری ودیگر نے کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مقامی بسکٹ فیکٹری میں انتظامیہ انسانی حقوق اور لیبر قوانین کی خلاف ورزی کر کے ہزاروں محنت کشوں کو عارضی طور پر رکھا گیا ہے ،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ بسکٹ فیکٹری انتظامیہ کی جانب سے لیبر قانون اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے کا نوٹس لیا جائے۔