• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت تعلیم اورصحت کابجٹ مسلسل کم کررہی ہے،امیر العظیم

لاہور(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ حکومت نے بھلائی اور عوامی فلاح کے کاموں سے ہاتھ کھینچ لیا ہے ۔تعلیم او ر صحت کا بجٹ مسلسل کم ہورہا ہے ۔ میڈیکل الاؤنس اورصحت کار ڈ عوام کو بے وقوف بنانے اور سرکاری خزانے سے اپنی تشہیری مہم چلانے کیلئے ہے ۔جماعت اسلامی اپنے محدود وسائل کے باوجود الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے عوام کو وسیع پیمانے پر صحت اور تعلیم کی سہولتیں فراہم کررہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت کمیونٹی سنٹر کرامت کالونی میں الخدمت فانڈیشن خواتین ونگ فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب میں سید احسان اللہ وقاص، امان اللہ خان، جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی قیادت، عامر الحق، ناصر سیگل اور علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی ۔ امیر العظیم نے کہا کہ حکومت عوام کو صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کی بجائے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے احکامات کی تابعداری کرتے ہوئے صرف بے دریغ ٹیکس لیتی ہے۔ ،شہریوں کا مسئلہ صحت کارڈز کی فراہمی نہیں بلکہ تسلسل کے ساتھ ہسپتالوں اور طبی مراکز میں سہولیات کی فراہمی ہیں مگر حکومت عوام کے صحت و تعلیم اور فلاح و بہبود کے منصوبوں سے ہاتھ اٹھا چکی ہے اور انکم سپورٹ پروگرام و صحت کارڈ کے پرانے منصوبوں کو نئی ناموں سے جوڑتی ہے جس سے عوام کو کوئی ریلیف نہیں مل رہا ہے ۔
تازہ ترین