• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ نعیمیہ کی 67ویں تقریبات کے سلسلہ میں اجلاس

لاہور (وقائع نگار خصوصی ) دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کی 67ویں تقریبات کے سلسلہ میں مفتی عبد العلیم سیالوی کے زیر صدارت اجلاس ہوا ۔راغب حسین نعیمی نے کہاکہ اکابرین کے مقدس دینی مشن کو آگے بڑھایا جائے گا ۔15 مارچ کو صبح 8بجے عرس مبارک ڈاکٹرسرفراز نعیمی ،10بجے دن مفتی محمدحسین نعیمی ؒ کی یاد میں مفتی اعظم پاکستان سیمینار ہوگا ۔دوپہر 2بجے نماز ظہرکے بعدنعیمین ایسوسی پاکستان کی مجلس شوریٰ کااجلاس اورسالانہ انتخابات ہوں گے۔جس میں مرکزی صدر اورسیکرٹری جنرل کاچناؤ عمل میں لایا جائے گا۔جبکہ 8بجے رات کو جلسہ دستار فضلیت وتقسیم اسناد ہوگی ۔
تازہ ترین