• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لپروسی ٹی بی بلائنڈنس ریلیف ایسوسی ایشن پاکستان کا اجلاس

پشاور( وقائع نگار) لپروسی ٹی بی بلائنڈنس ریلیف ایسوسی ایشن پاکستان کا اجلاس سرپرست اعلیٰ پروفیسر سرجن محمد عارف خان کی صدارت میں ہوا جس میں ارکان نے شرکت کی ۔ مرکزی سیکرٹری جنرل ملا محمد (تمغہ امتیاز) نے گزشتہ تین سال کی کارکردگی مختلف پرائیویٹ سکولوں اور دور افتادہ دیہی علاقوں میں فری آئی کیمپوں کے انعقاد ، جذام کا شکار سینکڑوں مریضوں کے فری علاج معالجہ اور دیگر کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ پیش کی اجلاس میں فنڈز کی کمی کے سبب مزید پرائیویٹ سکولوں میں فری آئی کیمپوں کے انعقاد کے التوا سے متعلق وضاحت کرتے بتایا گیا کہ فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے فری آئی کیمپ التوا کا شکار ہیں جب بھی مناسب فنڈز جمع ہوں گے فری آئی کیمپوں کا انعقاد کیا جائے گا ارکان نے بحث مباحثہ کے بعد تنظیم کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اس موقع پر آئندہ تین سال کے لئے نئی تنظیم نو کی گئی اور اتفاق رائے سے پروفیسر سرجن محمد عارف خان کو دوبارہ سرپرست اعلیٰ، پروفیسر ڈاکٹر ذکین احمد خان کو صدر، اسسٹنٹ پروفیسر آئی ڈاکٹر راحیل ملک کو نائب صدر ملا محمد (تمغہ امتیاز) مرکزی سیکرٹری جنرل اور ہدایت اللہ خان کو فنانس سیکرٹری منتخب کر لیا گیا نومنتخب عہدیداروں نے نئے عزم اور ولولہ کے ساتھ انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعادہ کیا ۔
تازہ ترین