• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچلاک‘چوری کی واردات میں ملوث گروہ کے سرغنہ سمیت4افراد گرفتار

کو ئٹہ (اسٹاف رپورٹر )کچلاک پولیس نے جنرل اسٹور میں نقب زنی کرنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت چار افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق چند روز قبل کچلاک بازار میں واقع جنرل اسٹور میں نقب زنی کی واردات ہوئی ،جس کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی تھی گزشتہ روز پولیس کو اطلاع ملی کہ واردات میں ملوث ملزمان کچلاک میں موجود ہیں جس پر کارروائی کرتے ہوئے گروہ کے سر غنہ مفرور ملزم عبدالغفور کو گرفتار کرلیاگیا۔پولیس نے بتایا کہ گروہ کے تین ملزمان پہلے ہی رنگے ہاتھوں پکڑے جاچکے ہیں۔
تازہ ترین