• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کوٹہ پر حقداروں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں‘ن لیگ

کوئٹہ ( آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن)کوئٹہ ڈویژن کے صدر محمد رحیم کاکڑ،جنرل سیکرٹری نسیم الرحمان،آغا عمر شاہ،جنرل سیکرٹری جاوید اقبال،صدر تحصیل نا نا صاحب، میروائس کاکڑ ایڈووکیٹ،آصف ایڈووکیٹ، طارق بٹ ایڈووکیٹ،نسیم کاسی ایڈووکیٹ،ضلعی صدر پشین سعد اللہ ترین،ضلعی صدر قلعہ عبداللہ،وارث اچکزئی،چمن سٹی کے صدر عبدالمنان درانی، نثار اچکزئی،حیدر اچکزئی،لیاقت راجپوت،طارق گل پیٹرک، ذاکر بنگلزئی،غلام آغا ،شنو گل اورارباب اقبال کاسی نے بیان میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کے کوٹے کی اسامیوں پر صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں دی جائیں ، اس سے قبل کتنے صوبے کے بے روزگاروں کو ملازمتیں دی گئیں،صوبائی حکومت اس کی تحقیقات کرائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین سمیت بولان میڈیکل کالج کے ملازمین کے جائز مطالبات فوری تسلیم کرے۔بولان میڈیکل کالج بحالی تحریک کے رہنمائوں پر تشدد کی مسلم لیگ ن مذمت کرتی ہےانہوں نے کہا کہ فوری طور پر سرکاری ملازمین کی تنخواہیں سیکرٹریٹ ملازمین کے برابر کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ڈویژن،پشین،قلعہ عبداللہ میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا حکومت فوری طور پر ان کے خلاف کارروائی کرے ۔درایں اثناء انہوں نے تحصیل نا نا صاحب اور تحصیل کاریزات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے کیونکہ مذکورہ علاقوں میں بجلی نام کی کوئی چیز نہیں۔
تازہ ترین