جدہ کورنیش (ساحل سمندر) پرخصوصی کمیونٹی تقریب کے دوران آسمان سیکڑوں رنگ برنگی پتنگوں سے سج گیا۔تقریب کا اہتمام سعودی نوجوانوں کے گروپ’ کائٹس کے ایس اے‘ نے کیا تھا۔200 سے زیادہ ڈیزائن اور شکلوں کی پتنگیں آسمان پر تھیں۔تقریب کا اہتمام سعودی نوجوانوںکے گروپ ’کائٹس کے ایس اے ‘ نے کیا تھا۔ ایونٹ کے آرگنائزرعماد کا کہنا تھا ’ ہم کئی برس سے اس پروگرام کی شروعات پر غور کر رہے تھے‘۔
ہم فیملیز اور دوسرے لوگوں کو پتنگوں کے سا تھ اپنا وقت گزارنے کی ترغیب دینے کے لیے ایک ٹیم بنانا چاہتے تھے۔نوجوان اور بوڑھے دونوں پتنگ بازی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ کمیونٹی میں بہت سے لوگ پتنگ بازی پسند کرتے ہیں ۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہمارے گروپ کی سرگرمیوں کو سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے) تسلیم کرے گی اورآئندہ جدہ سیزن کے پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔
کائٹس کے ایس اے‘ کا آغاز جوشیلے نوجوانوں کے کے ایک چھوٹے سے گروپ نے کیا تھا، جو جدہ کورنیش پر باقاعدہ میٹنگ کرتے تھے۔ یہ گروپ بتدریج وسیع ہورہا ہے۔ پتنگ بازی کے فروغ،کمیونٹی کی دیگر سرگرمیوں اور ایونٹس کو ہم آہنگ کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔