• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان مہاجرین کو کانفرنس سے بہت توقعات ہیں، شاہ محمود

 شاہ محمود قریشی کا  افغان مہاجرین کانفرنس سےخطاب


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغان مہاجرین کو اس سال بھی کانفرنس سے بہت سی توقعات ہیں۔

اسلام آباد میں منعقدہ افغان مہاجرین کانفرنس میں اپنے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان اور افغانستان کا تعلق مشترکہ مذہب ثقافت پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان 3 دہائیوں سے لاکھوں رجسٹرڈ، غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پاکستان لاکھوں افغان مہاجرین کوصحت اور دیگر سہولیات فراہم کرتا آ رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کانفرنس سے اپنے خطاب میں بتایا کہ پاکستان مہاجرین کی میزبانی کرنے والا ترکی کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے، پاکستان نے 40 سال افغان مہاجرین کیلئے دروازے کھلے رکھے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان میں افغان مہاجرین کے لیے آگے آنا چاہئے، پاکستان اور ایران دنیا بھر میں مہاجرین کے بڑے میزبان ملک ہیں۔

تازہ ترین