• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پاکستان نے 40 سال افغان مہاجرین کیلئے دروازے کھلے رکھے‘، انتونیو گوتریس

عالمی کانفرنس سے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا خطاب


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاپاکستان مہاجرین کی میزبانی کرنے والا ترکی کے بعد دوسرا بڑا ملک ہے، پاکستان نے 40 سال افغان مہاجرین کیلئے دروازے کھلے رکھے۔

پاکستان آئےاقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسلام آباد میں افغان مہاجرین کانفرنس میں خطاب کے دوران کہا کہ 40 سال سے افغان عوام مسائل کا شکا ہیں، پاکستان نے اپنے اندرونی مسائل کے باوجود افغان مہاجرین کیلئے مثبت اقدامات کئے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی برادری کو پاکستان میں افغان مہاجرین کے لیے آگے آنا چاہئے، پاکستان اور ایران دنیا بھرمیں مہاجرین کے بڑے میزبان ملک ہیں۔

یہ بھی دیکھئے: شکریہ جناب انتونیو!

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغان مسئلے کے تمام حل افغانستان کی سرزمین میں ہی پنہاں ہیں، افغانستان اور اس کے عوام کو اب تنہا نہیں چھوڑنا ہوگا، عالمی برادری کو اب افغانستان کے مسئلے پر اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

تازہ ترین