• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفریدی نے سلطانز کو جوائن کرلیا، کھلاڑیوں کی ٹریننگ

شاہد آفریدی اور عمران طاہر نے اپنی ٹیم ملتان سلطانز کے ساتھ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کی تیاریوں کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کی ۔

ملتان سلطانز کی پی ایس ایل فائیو کے لیے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے بعد میچ سیناریو میں ٹریننگ کی، ملتان سلطانز 19 فروری کو ایچی سن کالج میں ایم سی سی کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

ایم سی سی کے خلاف ناردرن کے میچ کی وجہ سے روحیل نذیر اور سہیل تنویر نے ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ آل راونڈر روی بوپارہ ایم سی سی کی جانب سے میچ کھیل رہے ہیں۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈیو میڈسن اور پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نجی مصروفیت کے بعد آج سلطانز کو جوائن کر لیا ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ لاہور قلندرز کے خلاف 21 فروری کو کھیلے گی۔

تازہ ترین