• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے شہریوں کو بھی ماسک پہننے کی ہدایت

گزشتہ شب کیماڑی میں زہریلی گیس یا کیمیکل کے اخراج کے بعد سے کراچی کی ہوا مضر صحت ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد سے کراچی کے شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

کیماڑی اور ملحقہ علاقوں میں اگلے 8 سے 10 گھنٹوں کے لیے غیر ضروری سفر کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کیماڑی: پراسرار گیس سے 6 افراد جاں بحق، 100 متاثر

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے کیماڑی میں پراسرار گیس کے اخراج سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 100 سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔


شہری بتاتے ہیں کہ ان کا دم گھٹ رہا ہے۔ تمام افراد کو فوری طور پر آکسیجن فراہم کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:کورونا بچاؤ ماسک نایاب، بلیک میں بکنے لگا

اس واقعے کے بعد کیماڑی میں افواہ پھیل گئی کہ چین سے آئے ہوئے کسی کنٹینر کو کھولنے کے بعد علاقے میں وائرس پھیل گیا۔

تازہ ترین