• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا بچاؤ ماسک نایاب، بلیک میں بکنے لگا

کوروناوائرس سے بچاؤ کا ماسک نایاب ہوگیا


کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے استعمال ہونے والا این 95 ماسک میڈیکل اسٹورز پر نایاب ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عام حالات میں 100 روپے میں ملنے والا این 95 ماسک ہول سیلز دکانوں پر بلیک میں ساڑھے 350 سے 950 رو پے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

 اسٹورز مالکان کے مطابق  3 ماہ سے ماسک کی  سپلائی نہیں آئی، پہلے کا اسٹاک ختم ہوچکا ہے۔

میڈیسن کی صرف چند دکانوں پر این 95 ماسک دستیاب ہے، جو لوگوں کی مجبوری کا فائد ہ اٹھاتے ہوئے 350 سے 950 روپے میں بیچ رہے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ این 95 ماسک اب مہنگے ہوگئے ہیں پہلے عام ماسک کا ڈبہ 120 روپے میں ملتا تھا جواب 380 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ سے ماسک غائب کرنے اور دگنی قیمت پر بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

تازہ ترین