• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ روکنے کی خصوصی ہدایت

وزیراعظم کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ روکنے کی خصوصی ہدایت


وزیر اعظم عمران خان نے بنیادی اشیائے ضروریہ کی اسمگلنگ کی روک تھام اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

اجلاس میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام اور ممکنہ حد تک کمی لانے سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ گندم، چینی اور دیگر اشیا کے اسٹاک کا حقیقی ڈیٹا اور طلب و رسد کے درست تخمینوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی اور روک تھام پر خصوصی توجہ دی جائے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ گندم کی قیمتوں میں کمی سے متعلق تجاویز پر فوری طور پر غور کیا جائے تاکہ اس کا باقاعدہ اعلان کیا جاسکے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتیں گندم کی قیمتوں میں کمی سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیں۔

یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ گندم کی طلب و رسد کو پورا کرنے اور قیمتوں میں استحکام کیلئے سرکاری طور پر گندم کی خرید کے اہداف کو دگنا کیاجائےگا۔

اجلاس میں طے پایا کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کے ذریعے چینی کی قیمت کا تعین کرے گا۔

اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ایک طریقہ کار طےکریں تاکہ گھی کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جاسکے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم، پیاز، ٹماٹر اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے گا اور بنیادی اشیائےضروریہ پر عائد ٹیکس میں کمی لانے کا معاملہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔

تازہ ترین