• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان امن مشنز میں فوج بھیجنے والا چھٹا بڑا ملک ہے

پاکستان امن مشنز میں فوج بھیجنے والا چھٹا بڑا ملک ہے



ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) میجر جنرل نعمان ذکریا نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں فوج بھیجنے والا دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈی جی ایم او میجر جنرل نعمان ذکریا نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز میں فوج بھیجنے والا دنیا کا چھٹا بڑا ملک ہے۔

میجر جنرل نعمان ذکریا کا کہنا تھا کہ 156 اہلکاروں نے عالمی امن کے لیے جان کی قربانی دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 400 خواتین اہلکار بھی امن مشنز میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

ڈی جی ایم او کے مطابق اس وقت دنیا کے 9 ممالک میں پاکستان کے 4 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہیں۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس کا کہنا تھا کہ پاکستانی افسران امن مشنز میں فرسٹ کمانڈر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

تازہ ترین