• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی پی نے فضل الرحمٰن کے دھرنے کی مخالفت کی تھی، رانا ثناء اللّٰه

ن لیگ کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰه نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنے کی مخالفت کی تھی، مگر مولانا فضل الرحمٰن اپنے فیصلے پر ڈٹ گئے تھے، جس کی وجہ سے ن لیگ نے درمیانی راستہ اختیار کیا۔

پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف وطن واپسی پر سب سے پہلے اپوزیشن جماعتوں سے ملاقات کریں گے، جس میں حکومت کے خلاف جمہوری طریقے سے تحریک چلانے پر اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے حکومت کے خلاف گزشتہ سال اکتوبر میں اسلام آباد میں آزادی مارچ کے نام سے دھرنا دیا تھا۔

تازہ ترین