• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرٹیکل 6 کی دھمکی بحران سے توجہ ہٹانے کیلئے ہے، قاری عثمان

کراچی (پ ر)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ آرٹیکل 6 کی دھمکی دینے والے عمران نیازی یہ نہ بھولیں کہ وہ دنیا کے کسی قانون کے تحت مملکت اسلامیہ کے کسی عہدے کے اہل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران احمد خان نیازی جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آرٹیکل 6کی دھمکی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ورنہ 62 اور 63 کے معیار پر پورا نہ اترنے والے عمران خان کے خلاف عدالت عظمیٰ سے اپیل کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ قاری محمد عثمان نے کہا کہ تاریخ کی بدترین مہنگائی اور بیروزگاری، بجلی، گیس،پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پیدا ہونے والے بحران سے توجہ ہٹانے کیلئے حسب عادت آرٹیکل 6 کا شوشہ چھوڑ نا، ڈرامہ رچانا مسائل کا حل نہیں۔
تازہ ترین