• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
برمنگھم (ابرار مغل) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق کی وفات پر پی ٹی آئی ویسٹ مڈلینڈ کے صدر عبداللہ مشتاق نے گہرے غم و رنج کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم نعیم الحق کی سیاسی و سماجی کردار اور خدمات کو سراہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انکی وفات سے پیدا خلا اب کسی بھی صورت پورا نہیں ہوسکتا۔ نعیم الحق نے ہمیشہ قائد تحریک عمران خان کا ساتھ دیکر بے مثال سیاسی کردار ادا کیا۔ دریں اثناء پی ٹی آئی برمنگھم کے سابق صدر ناصر خان، سیاسی و سماجی شخصیت زاہد بھٹی، سینئر نائب صدر آسیہ خان نے بھی نعیم الحق کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ مرحوم کی پارٹی وابستگی اور انکی خدمات کو سراہا ہے۔
تازہ ترین