• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکار مبینہ طور پر مسروقہ کار کی ٹکر سے زخمی

لندن ( جنگ نیوز) پولیس اہلکار مبینہ طور پر مسروقہ کار کی ٹکر سے زخمی ہو گیا۔ گریٹر مانچسٹر پولیس کے مطابق خیال ہے کہ یہ گاڑی مبنہ طور پر چوری کی تھی۔ جو پولیس کار سے ٹکرائی۔ یہ واقعہ گزشتہ روز مقامی وقت 21.30 جی ایم ٹی پر پینڈلٹن میں پیش آیا ۔ ڈرائیور کار کو روکنے میں ناکام رہا اور وہ کار بعد میں پولیس گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ پولیس نے کہا کہ ایسر کو معمولی زخم آئے ہیں اور20 سالہ شخص کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا جس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
تازہ ترین