• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زخمی کی مدد کرتے ہوئے موٹروے پولیس کا سپاہی بس کی ٹکر سے جاں بحق

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار ) زخمی کی جان بچاتے ہوئے موٹروے پولیس کا سپاہی اپنی زندگی کی بازی ہار گیا۔ موٹروے ،سیال موڑ کے قریب ایک ٹرک ڈرائیور کے دوران سفر سو جانے کی وجہ سے دوسرے ٹرک سے حادثہ ہو گیا،حادثے کی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا ۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص شدید اور دو معمولی زخمی ہوئے ۔ امدادی کارروائی کے دوران تیز بس LES 1086 نے اسسٹنٹ پٹرول آفیسر نورمحمد کو ہٹ کیا ،جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا ۔حادثے کا مرتکب بس ڈرائیور اور عملہ موقع سے فرار ہو گیا ،متوفی نورمحمد نے سوگواران میں بیوی اور چار بچے چھوڑے ہیں۔
تازہ ترین