آپ آف لائن ہیں
اتوار11؍شعبان المعظم 1441ھ 5؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

رفیق رجوانہ کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور (نمائندہ خصوصی)) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق گورنر سینیٹر ملک محمد رفیق رجوانہ سے ان کی رہائش گاہ پر سیاسی رہنمائوں سمیت مختلف شخصیات نے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ۔ سابق گورنر سردار ذوالفقار کھوسہ، محمد اقبال خان، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی چودھری جعفراقبال، سینیٹر پروفیسر خورشید، سینیٹر اسد اشرف، صوبائی وزیر سردار محسن خان لغاری، سابق وزیراعلیٰ سردار دوست محمد کھوسہ، رانا مبشر اقبال، ایم این اے چودھری غلام سرور ، چودھری شہزاد انجم، چودھری محمد ادریس، سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس منظوراحمد ملک، مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی، مسٹر جسٹس شاہد وحید، چیف جسٹس (ر) میاں اللہ نواز، جسٹس (ر) جاوید فاروق ودیگر نے اظہار تعزیت کیا۔

لاہور سے مزید