• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ

لاہور( جنرل رپورٹر )پاکستان میں ابھی تک کورونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم چین میں بڑے پیمانے پر وبا کی اوٹ بریک کی وجہ سے حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔ یہ بات انسٹیٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ (آئی پی ایچ) کی ڈین پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر نے آئی پی ایچ میں لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں کے ڈاکٹر ز، نرسز کو (پی پی ای) استعمال کرنے کی تربیتی ورکشاپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
تازہ ترین