• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان کے عوام کی یکجہتی دشمن کو برداشت نہیں ہو رہی، لیاقت لہڑی

کوئٹہ(پ ر)قبائلی و سیاسی رہنماءمعروف ٹرانسپورٹر میر لیاقت لہڑی نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کا امن خراب کرنے کی سازش کو ناکام بنانے کیلئے عوام کو حکومت اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر نے صوبے کا امن و تہہ و بالا کرنے کیلئے دہشتگردانہ وار کر کے بے گناہ شہریوں کے خون سے ایک بار پھر کوئٹہ کی سرزمین کو لہو لہان کردیا ہے ۔بلوچستان کا امن اور صوبے میں بسنے والے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی یکجہتی دشمنوں سے برداشت نہیں ہورہی یہی وجہ ہے کہ ملک دشمن عناصر نے دھماکے کے ذریعے بے گناہ لوگوں کو شہید کیا ہے ہم شہداءکے اہل خانہ کے اس غم میں برابر شریک ہیں۔  

تازہ ترین