• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے کا سامان لوٹ لیا گیا

ملتان (سٹاف رپو رٹر) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، موٹرسائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔تھانہ الپہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد زکریا یونیورسٹی کی سٹاف کالونی میں حامد منظور کے گھر کے تالے توڑ کر 35 تولے سونا ، 10 لاکھ روپے نقدی، 12 ہزار یورو کل 46 لاکھ مالیت کی چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ نواب پور کالونی سے بابر اور اندرون پاک گیٹ سے فضل محمود کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی ۔ قطب پور سے حمزہ کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔ عثمانیہ بازار میں نامعلوم افراد دکان میں داخل ہوکر 50 ہزار رو پے لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ اقرا ٹائون میں نامعلوم افراد مبین سے 15 سو روپے چھین کر فرار ہو گئے ۔نامعلوم مسلح افراد امتیاز سے 7 ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔اللہ شافی چوک سے نامعلوم افراد نے داؤد اصغر سے 7 ہزار روپے چھین لئے۔
تازہ ترین