• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاول پور روڈ پرغیرقانونی فیکٹری سیل،سامان ضبط

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد اقبال کے احکامات پر شعبہ پلاننگ نے غیرقانونی تعمیر ہونے والی فیکٹری کا سامان ضبط کر لیا اور فیکٹری سیل کرکے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی کمرشلائزیشن فیس اور نقشہ جمع کرانے کے احکامات جاری کردیئے۔ چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان شاہد اقبال کو شکایت ملی کہ بہاولپور روڈ عقب بلیو پاٹری انسٹی ٹیوٹ میں 10کنال پر فیکٹری بنائی جارہی ہے، فیکٹری مالک عبدالرشید کے ذمہ کمرشلائزیشن فیس اور نقشہ فیس کی مد میں ڈھائی کروڑ روپے واجب الادا ہیں، شعبہ پلاننگ کی ٹیم کی کارروائی کے دوران مالک عبدالرشید موقع پر پہنچ گیا اور دھمکیاں دینا شروع کردی۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن شعبہ پلاننگ کی ٹیم نے فیکٹری کے دونوں دروازوں کو سیل کرکے رپورٹ چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کو ارسال کردی۔
تازہ ترین