• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کی صفائی کیلیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی نئی حکمت عملی تشکیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے نئی حکمت عملی تشکیل دے دی،نئے بھرتی ہونے والے 300 سینٹری ورکرز کو روزانہ نیا ایکشن پلان دیاجائے گا جبکہ کمپنی میں پہلے سے تعینات سینٹری ورکرز معمول کے مطابق اپنے ایریاز میں ڈیوٹی انجام دیں گے،کمپنی کی طرف سے گزشتہ روز شہر کے 6 مقامات پر گرینڈ صفائی مہم جاری رہی،300 سینٹری ورکرز پر مشتمل ورک فورس صفائی مہم میں مصروف عمل رہی،نئے ایکشن پلان کے تحت 50 سینٹری ورکرز قاسم بیلہ اور 40 سینٹری ورکرز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی صفائی ستھرائی میں مصروف رہے،علاوہ ازیں یونین کونسل 34 ،52 اور 55 میں بھی پچاس پچاس سینٹری ورکرز تعینات کئے گئے ہیں جبکہ 60 سینٹری ورکرز پر مشتمل موبائل سکواڈ آن کال الرٹ کر دیا گیا ہے جو کہ صفائی سے متعلق عوامی شکایات پر کام کرے گا،ٹریکٹرز،لوڈرز،ڈمپرز، واٹرباوئزر اور دیگر مشینری کو صفائی مہم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
تازہ ترین