• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے میرے خاندان سمیت انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے،مطلوب شاہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)ضلع مانسہرہ پھلڑہ کے رہائشی مطلوب شاہ نے ایس ایچ او تھانہ پھلڑہ کی جانب سے مبینہ طور پر جھوٹے مقدمات درج کرنے ،گھر کی چار دیواری پامال کر کے عورتوں اور بچوں پر تشدد کرنے اور حوالات میں تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف وزیر اعظم عمران خان ،چیف سیکرٹری خیبرپخونخوا اور ڈی ائی جی ہزارہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے اور میرے خاندان کو انصاف اور تحفظ فراہم کیا جائے ۔پشاور پریس کلب میں خاندان والوں کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ایس ایچ او پھلڑہ صداقت نثار نے میرے گھر کی چار دیواری کا تقدس پامال کر کے مجھے گھر سے اٹھایا اور گھر سے تلاشی کے دوران سامان اور نقد روپے بھی ساتھ لے گیا جبکہ گھر کے خواتین کو بھی حوالات میں بند کیا اور مجھ پر جانواروں کی طرح تشدد کیا جبکہ میر ناک میں پانی ڈال کر مجھے شدید ذوکوب کیا اور دو دن بعد مجھ پر منشیات کی جھوٹے مقدمات درج کر کے جیل منتقل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ تھانہ پر 2007میں میری والدہ نے رٹ دائر کی تھی جس پر میڈیا پر بات آنے کے بعد متعلقہ تھانہ کے کئی اہلکار معطل ہوئے تھے ۔
تازہ ترین