• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

100سالہ قدیمی درخت نامعلوم افراد نے کاٹ دیا، شہریوںکی تشویش

پشاور(لیڈی رپورٹر) صوبائی حکومت کی طرف سے پابندی کے باوجود ہسپتال روڈ پر 100سالہ قدیمی درخت کو کاٹ دیا گیاجس پر شہریوں کو تشویش ہے۔جبکہ صوبائی وزراءچیف سیکرٹری اور سیکرٹریز کی جانب سے لگائے جانے والے نئے پودوں کو بھی شاہی باغ سے کاٹ دیا گیا ہے حال ہی میں ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے شاہی باغ میں وزراء، صوبے کے اہم سیکرٹریز کی جانب سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب کئے جانے والے کلب کے باہر پودے لگائے تھے تاہم گزشتہ روز سیوریج نظام کی کھدائی کے باعث ان پودوںکو کاٹ دیا گیا ہے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے خیبر بازار روڈ پر تاریخی ، قدیمی اور قیمتی درختوں کا سلسلہ موجود ہیں تاہم گزشتہ روز رات کے اوقات کار میں سو سالہ قدیمی درخت کو نامعلوم افراد کی جانب سے کاٹا گیا ہے۔
تازہ ترین