• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلہ زاک رو ڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن ٗغیر قانونی تعمیرات مسمار

پشاور ( وقائع نگار) ٹائون و ن انتظامیہ نے دلہ زاک روڈ پر دوسرے دن بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا اس دوران ضلعی انتظامیہ نے دلہ زاک روڈ پر غیرقانونی تعمیرات‘ چھپر ‘ ریمپس‘شٹر اور دیگر تجاوزات مسمارکردئیے اس دوران ٹائون ون نے تجاوزات کے خلاف آپریشن میں بھاری مشینر ی کا استعمال کیاگیا ۔اس دوران ایڈمنسٹریٹر ٹائون ون سلیم خان اور اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان نے آپریشن کی خود نگرانی کی اور دکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ اپنی دکانیں اپنی حدمیں رکھیں بصورت دیگر آپریشن کیلئے تیاررہے تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور کسی کے ساتھ رعایت نہ برتی جائیگی اس دوران آپریشن سے دلہ زاک روڈ پر تجاوزات کو مسمارکردیا گیا اور سڑک کے دونوں اطراف ٹریفک کیلئے کھول دئیے گئے ۔
تازہ ترین