• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مائیکرو سافٹ نے بھارت میں تیسرا انڈیا ڈیولپمنٹ سینٹر قائم کرلیا

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت میں انجینئرنگ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ہنرمند افراد سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کیلئے، بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے بینگلورو اور حیدرآباد دکن کے بعد نوئیڈا میں تیسرا انڈیا ڈویلپمنٹ سینٹر (آئی ڈی سی) کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق، نئے سینٹر کے قیام سے ہزاروں بھارتی انجینئرز کو مواقع ملیں گے، منصوبہ یہ ہے کہ تیسرے سینٹر کو بھی دو دیگر سینٹرز کی طرح بعد میں وسعت دی جائے گی۔ آئی ڈی سی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اور کارپوریٹ اسٹریٹجی، کور سروسز انجینئرنگ اینڈ آپریشنز کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ کرٹ ڈیل بین نے کہا کہ ہم نے گزشتہ دو دہائیوں میں بھارت میں انجینئرنگ کے شعبے میں اپنی مضبوط موجودگی قائم کر لی ہے اور اب ہم اپنے آپریشنز کو نوئیڈا میں بھی وسعت دینے جا رہے ہیں جس سے مائیکروسافٹ کے عزم پر کام کرنے میں زیادہ بہتر انداز سے مدد ملے گی۔ یہ سینٹر آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ریسرچ گروپ، کلائوڈ اینڈ انٹرپرائز گروپ اور ڈیوائسز گروپ میں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گا۔
تازہ ترین