• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‏ لاہور قلندرز کے بالرز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہو کر آئیں، حارث رؤف

لاہور قلندرز کے بالرز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہو کر آئیں، حارث رؤف


لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ دوسری ٹیمیں لاہور قلندرز کے فاسٹ بالروں کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہو کر آئیں۔

فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنے ایک بیان میں پاکستان سپر لیگ کھیلنے والی دوسری ٹیموں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم کا مقابلہ کرنے کے لیے تیاری کر کے میدان میں اتریں۔

حارث رؤف نے کہا کہ لاہور قلندرز نے دو سال میرے ساتھ بڑی محنت کی ہے۔

حارث رؤف نے بگ بیش لیگ کے تجربے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بگ بیش لیگ کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا، اٹیکنگ بولنگ کی۔

یہ بھی پڑھیے: آفریدی نے سلطانز کو جوائن کرلیا، کھلاڑیوں کی ٹریننگ

یہ بھی پڑھیے: گلیڈی ایٹر اعزاز کا کامیابی سے دفاع کریگی، کپتان سرفراز

انہوں نے کہا کہ نیٹ پر اپنے بالروں کو باؤنسرز نہیں کراتا، تیز بولنگ ضرور کرتا ہوں۔

حارث رؤف نے مزید کہا کہ کسی بیٹسمین کو ٹارگٹ نہیں کیا، کم رنز دینا ٹارگٹ ہے۔

تازہ ترین