• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چولستان جیپ ریلی میں فیروز خان کی شرکت، دوسری پوزیشن حاصل کرلی

چولستان جیپ ریلی


حال ہی میں اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرکے اور روحانی سفر کا آغاز کرنے کے حوالے سے خبروں میں رہنے والے فیروز خان نے 15ویں چولستان جیپ ریلی میں شرکت کی ۔

اسٹاک گاڑیوں کی بی کیٹیگری میں دوسرا نمبر حاصل کرنے والے سلطان محمد بہادر کے ہمراہ وہ بھی شریک تھے۔

ٹوئٹر پر انہوں نے ٹرافی کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی۔

اس سے قبل انہوں نے سلطان محمد خان کے ہمراہ جیپ میں بیٹھے ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان ٹی وی و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار کی جانب سے اچانک انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ڈیلیٹ کئے جانے اور اہلیہ کی جانب سے روحانی سفر کے لیے نیک تمناؤں کے پیغام نے فیروز کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا تھا۔

واضح رہے کہ جیو ٹی وی کے ڈرامے ’خانی‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے فیروز خان کا ڈرامہ ’عشقیہ‘ آج کل نجی چینل سے آن ائیر ہو رہا ہے۔

عیدالفطر میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹچ بٹن‘ میں بھی فیروز خان اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

تازہ ترین