• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار فیروز خان نے روحانی سفر کا آغاز کردیا

کراچی (ایجنسیاں)پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکار فیروز خان نے حال ہی میں اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کردیا۔یہ بات اس وقت سامنے آئی جب اداکار فیروز خان کی اہلیہ علیزے فیروز کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی۔فیروز خان کی اہلیہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ان کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے فیروز خان کے روحانی سفر کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔فیروز خان کی اہلیہ نے لکھا کہ ’یہ روحانی سفر آپ کی زندگی میں مزید اعتماد لائے اور آپ کے مقصد کی تکمیل ہو۔اب اداکار کا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نظر نہیں آرہا جبکہ جب کے اس حوالے سے فیروز خان کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔اداکار کے اس طرح اچانک انسٹاگرام سے غائب ہونے پر ان کے چاہنے والوں میں تشویش کی ایک لہر ڈور گئی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اداکار فیروز خان کی معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کے ساتھ چند تصویریں سوشل میڈیا پر دیکھی جا چکی ہیں۔واضح رہے کہ اداکار فیروز خان معروف اداکارہ ہمائمہ ملک اور دعا ملک کے بھائی بھی ہیں۔فیروز خان نے اپنے کیریئر کا آغاز میزبانی سے شروع کیا تھا، انہوں نے 2014 میں ڈرامہ سیرل ’چپ رہو‘ میں اداکاری کرکے شوبز کی دنیا میں باقاعدہ قدم رکھا جس کے بعد انہوں نے متعدد ڈراموں میں کام کیا۔اداکار نے 2016میں فلم ’زندگی کتنی حسین ہے‘ میں اداکاری کرکے فلمی دنیا میں انٹری دی تھی۔فیروز خان 2018 میں علیزے سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

تازہ ترین