• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدرِ پاکستان کی ذہنی معذور بچوں سے ملاقات

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں ڈاؤن سنڈروم کے مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی۔

صدرِ پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں ڈاکٹر عار ف علوی نے ڈاؤن سنڈروم کے مرض میں مبتلا بچے کو گلے سے لگایا ہوا ہے۔

صدر پاکستان کے ٹوئٹر سے شیئر کردہ تصویر کے نیچے لکھا تھا کہ’آج ڈاکٹر عارف علوی نے ایوانِ صدر اسلام آباد میں ڈاؤن سنڈروم کے مرض میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی اور صدرِ پاکستان نے خصوصی طور پر اِن بچوں کا استقبال کیا۔‘

ڈاکٹر عارف علوی کی یہ تصویر دیکھ کر ٹوئٹر صارفین اُن کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

وقاص الدین نامی صارف نے لکھا کہ ’ماضی میں کسی صدر کو ایسا نیک کام کرتے ہوئے نہیں دیکھا۔‘

ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ نیا پاکستان بہت کچھ کہہ رہا ہے۔‘

سلمان نامی صارف نے لکھا کہ ’بہت اچھے۔‘

واضح رہے کہ ڈاؤن سنڈروم ایک پیدائشی مرض ہوتا ہے اِس مرض میں بچے کی ذہنی نشونما رُک جاتی ہے جبکہ کچھ بچوں کو جسمانی معذوری کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تازہ ترین