یوں تو دنیا بھر میں ایسے منچلوں کی کمی نہیں جو مختلف کرتب دکھا کر شہرت اور دولت حاصل کرنے کی دھن میں لگے رہتے ہیں۔
لیکن جناب میکسیکو میں ایک ایسا خطرناک کھیل بھی ہے جس میں جان خطرے میں ڈالنے والا ہی کامیاب قرار پاتا ہے۔
جی ہاں ویڈیو میں نظر آنے والے اس ڈرائیور کو ہی دیکھ لیجیے جو گاڑی تباہ کرنے کے خطرناک کھیل کا حصہ ہے۔ گاڑی جتنی زیادہ تباہ ہوتی ہے، ڈرائیور کو اتنا ہی ماہر تسلیم کیا جاتا ہے۔