کراچی (پ ر) مرکزی انجمن اخبار فروشاں کراچی کے دفتر میں تعزیتی اجلاس مرکزی صدر اقبال نون کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں جنرل سیکریٹری عبدالحمید ڈاڈا، چوہدی نذیر و دیگر عہدیداران اور اخبار فروشوں نے شرکت کی، اجلاس میں طاہر نیوز ایجنسی کے محمد شبیر، محمد سلیم بھگت ایڈووکیٹ کی چچا زاد بہن اور صدر ڈپو کے سلطان محمد کے والد کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی ۔