• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہروں کی تعمیروترقی میں نظام مواصلات کاکردار بڑااہم ہے،ملک فیاض اعوان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈی ایم سی سائوتھ ملک فیاض اعوان نے کہاہے کہ دور جدیدمیں شہروں کی تعمیروترقی میں نظام مواصلات کاکردار بڑااہم ہے کشادہ اور صاف ستھری شاہراہیں نہ صرف آمدورفت وضروریات زندگی کی نقل وحمل کو آسان بناتی ہیں بلکہ علاقے کے حسن وخوبصورتی میں بھی اضافہ کا باعث بنتی ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے یوسی 14کلاکوٹ لیاری میں گبول روڈ ،ر شیروک لین اور جدگال محلّہ کی اطراف کی سڑکوں پرجاری مشینی استرکاری کے جاری کاموں کے معائنے کے موقع پر کیا اس موقع پر یوسی 12 کے چیئرمین حبیب حسن یوسی14 کے چیئرمین عبدالغفور بلوچ، وائس چیئرمین ابراہیم گل، کونسلرز پرویزاحمد بلوچ اور دوست محمدبھی ان کے ہمراہ تھے چیئرمین ملک فیاض اعوان نے کہا کہ شاہراہوں ودیگر ذرائع مواصلات کا بہترین انفرااسٹرکچر قوموں کی ترقی کاایک بڑا ضامن ہے ،ضلع جنوبی میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے کام کو مستقبل کے تقاضوں کے تحت انکی مضبوطی اور پائیداری کو بنیاد بناتے ہوئے بھرپور اہمیت دی جارہی ہے ۔
تازہ ترین