آپ آف لائن ہیں
منگل13؍شعبان المعظم 1441ھ 7؍اپریل2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

شمالی بلفاسٹ میں ایک شخص ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی

لندن ( جنگ نیوز) شمالی بلفاسٹ میں گزشتہ رات ایک شخص وحشیانہ حملے کے دوران ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔ ارڈوین کے علاقے ارڈلن پلیس میں دو نقاب پوش اس شخص کو سڑک سے گھسٹ کر ایک گھر میں لے گئے اور پھر اس پر حملہ کر دیا۔ اس حملے کے دوران گھر میں ایک خاتون اور 16 سال سے کم عمر کے چار بچے بھی موجود تھے ۔ڈیٹیکٹو انسپکٹر اینڈریو جارج نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس حملے کے ذمہ داروں کی بے رحمانہ کاروائی سے پوری فیملی کو شدید صدمہ پہنچا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص جمیکا روڈ پر مقامی وقت 22.40 جی ایم ٹی پر پیدل جا رہا تھا کہ اچانک دو افراد اس کے پاس آئے اور اسے گھسیٹتے ہوئے ارڈلن پلیس میں واقع گھر میں لے گئے اور اس کی ران پر گولی مار دی۔ ایمرجنسی سروسز نے اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا ۔ڈیٹیکٹو انسپکٹر اینڈریو جارج نے کہا کہ جو لوگ اس ظالمانہ حملے میں ملوث ہیں وہ اس کمیونٹی کے مفادات کی نمائندگی نہیں کرتے اور نہ ہی وہ اس میں کوئی حصہ ڈالتے ہیں ۔ پولیس حملہ آوروں کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے ۔ عینی شاہدین سے اپیل کی گئی ہے وہ وہ معلومات فراہم کریں۔

یورپ سے سے مزید