• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آبادہائیکورٹ،19کروڑ وصولی کیس، عطاء الحق قاسمی ، ڈار ، پرویز رشید ، فواد حسن سے جواب طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عطاء الحق قاسمی ، اسحاق ڈار ، پرویز رشید ، فواد حسن فواد پر 19 کروڑ سے زائد وصولی کیس میں فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 6مئی تک ملتوی کر دی۔ سرکاری ٹی وی کی 8 نومبر 2018 کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست پر سماعت کے دوران عطا الحق کی جانب سے کاشف ملک ایڈووکیٹ ، پرویز رشید کی جانب سے منور اقبال دوگل ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نےسرکاری ٹی وی کو اسحاق ڈار کو نوٹس کی تعمیل کیلئے اخبار اشتہار کی ہدایت کی تھی۔ سرکاری ٹی وی کے وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار کو نوٹس کی تعمیل کیلئے انگریزی اخبار میں اشتہار دے دیا گیا ہے۔ لندن کے اخبار میں اشتہار شائع ہوا ہے اس لئے تھوڑا وقت دیں تا کہ اصل کاپی جمع کرا دیں۔ فواد حسن فواد کی جانب سے ان کے وکیل شمشاد چیمہ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ آئندہ سماعت پر وکالت نامہ جمع کرا کر یک طرفہ کارروائی روکنے کے حوالے سے درخواست دائر کروں گا ، اس کیس میں سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل زیر التوا ہے ۔ اس پر فاضل عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین