• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشرف غنی دوسری بار افغان صدر منتخب ،50.6فیصد ووٹ ملے

کراچی (نیوزڈیسک )افغانستان کے صدارتی انتخاب کے 5ماہ بعد بالآخر اشرف غنی کو فاتح قرار دے دیا گیا۔افغان الیکشن کمیشن کے اعلان کے مطابق اشرف غنی مسلسل دوسری مدت کے لیے افغانستان کے صدر منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق اشرف غنی نے گذشتہ سال ستمبر میں ہونے والے صدارتی انتخاب میں 50اعشاریہ 6فیصد ووٹ حاصل کیے جب کہ ان کے نمایاں حریف افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ 39اعشاریہ 52فیصد ووٹ حاصل کر سکے۔ واضح رہے کہ ستمبر 2019میں ہونے و الے الیکشن میں 3کروڑ 50لاکھ نفوس پر مشتمل افغانستان کے 90لاکھ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے صرف 22لاکھ افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا جو 2001میں طالبان کی حکومت کا تختہ الٹائے جانے کے بعد سب سے کم ترین شرح ہے۔
تازہ ترین