• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد، متعدد مقامات پر گاڑیوں کی پارکنگ مسئلہ بن گئی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میںپارکنگ کی جگہ کم ہونے کی وجہ سے متعدد مقامات پر شہریوںکیلئے گاڑی پارک کرنا درد سر بن کر رہ گیا اور انہوںنے سی ڈی اے کو مشورہ دیا ہے کہ رش والے مقامات پر پارکنگ پلازے تعمیر کر کے ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کا انتظام کیا جائے۔ شہریوںنے رہائشی علاقوںکی اہم شاہراہوں پر نجی سکولوں، بیوٹی پارلرز اور نجی کلینکس کے قیام کی بھی مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ ان کی وجہ سے چھٹی اورصبح کے اوقات میںگزرنامشکل ہو جاتا ہے۔ فیصل انٹر پاس کے قریب شروع ہونے والے بلیو ایریا کے دونوںطرف کی سروس روڈپارکنگ کیلئے ناکافی ہو کر رہ گئی ہیں ۔ شاہین میڈیکل سٹور سے لے جیو آفس تک ان کی وجہ سے شہری ڈبل روڈکے دونوںطر ف گاڑیاں پارک کرنے پر مجبور ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کا بہائومتاثر ہوتا ہے۔ فضل حق روڈپر بھی گاڑیوںکی پارکنگ نجی سکولوں ،کالجوںاور یونیورسٹیوںکی وجہ سے مسئلے کی شکل اختیار کر چکی ہیں جس کی وجہ سے منٹوں کا سفر گھنٹوںمیںطے ہوتاہے ۔ای ٹی او آفس میںبھی پارکنگ کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے اس کے سامنے واقع ڈبل روڈپارکنگ ایریا کا منظر پیش کرتی ہے۔
تازہ ترین