• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ وکلاء کے مطالبات پر فوری عمل درآمد کرائیں،بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی توجہ اپنے مسائل پر مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان بار نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ملاقات میں وکلاء کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ وکلاء کیلئے ہاوسنگ اسکیم بار کونسل کے آفس کیلئے عمارت کی فراہمی اور بار کونسل ایکٹ کے تحت اسپیشل گرانٹ دینے کے ساتھ صحافیوں کے طرزپر انڈونمنٹ فنڈز کا قیام وکلاء کے بیرون ملک اعلی تعلیم کیلئے مزید گرانٹ کی منظوری دی جائیگی اور وکلاءکے وفد نے عرصہ دراز سے پراسکیوش ڈیپارٹمنٹ میں کام کرنے والے اسپیشل پراسیکیوٹر کو ریگولر کرنے اور وکلاء کے علاج معالجے و دیگر درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا لیکن تین ماہ گزرنے کے باوجود بھی وکلاء کے درپیش جائز مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔بیان میں مطالبہ کیاگیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان وکلاء کے پیش کردہ ڈیمانڈ پر فوری عمل درآمد کرے۔ 
تازہ ترین