• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممنوع اشیا کی فروخت‘ صفائی کے ناقص انتظامات‘5فوڈپوائنٹس سیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجابفوڈ اتھارٹی نے ملتان سمیت متعدد اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت اجزاء کے استعمال،ممنوع اشیا کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر5فوڈ پوائنٹس کو سربمہر اورمتعدد فوڈ پوائنٹس کومجموعی طور پر2لاکھ55ہزار روپےکے جرمانے عائد کیے ،بتایا گیا ہے کہ ملتان میں پاکستان فوڈزسپائس گرائنڈنگ یونٹ، وائے اینڈ زیڈ فوڈزسنیکس اور البراق فوڈز کو سربمہر کیا گیا،ڈیرہ غازی خان میں ایٹ اینڈ ڈیلائٹ بیکرز اور چوہدری سموسہ پوائنٹ کوسیل کیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نےجنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران بھاری مقدار میں کیمیکلز،زائد المیعاد اشیائے خورونوش،ملاوٹی مصالحہ جات اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا
تازہ ترین