• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سرائیکی پارٹی کا مادری زبان کے عالمی دن پر ریلی نکالنے کا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان سرائیکی پارٹی کے مرکزی رہنمائوں احمد نواز سومرو، ڈاکٹر مقصود لنگاہ، ملک جاوید چنڑ و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 21 فروری کو مادری زبان کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان سرائیکی پارٹی چوک کمہاراں والا سے ملتان پریس کلب تک ریلی نکالے گی جس کی قیادت چیرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ اور دیگر مرکزی قائدین کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ریلی چوک کمہارنوالہ سے براستہ معصوم شاہ روڑ، دولت گیٹ، حسین آگاہی، گھنٹہ گھر سے ملتان پریس کلب تک ہوگی، کارکنان موٹر سائیکلوں ، گاڑیوں میں سوار ہو کر مادری زبان کی اہمیت اور ذریعہ تعلیم سمیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق سرائیکی زبان کو تسیلم اور قومی زبان کا درجہ دینے کے مطالبات پیش کریں گے۔
تازہ ترین