• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پورٹ اتھارٹی کو ہر چیز کیلئے احتیاط برتنی چاہئیے، عطا الرحمٰن

ڈاکٹرعطا الرحمٰن کی جیو نیوز کے مارننگ شو’ جیو پاکستان‘ میں گفتگو


معروف سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ابھی بھی سو فیصد یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ اموات سویا بین ڈسٹ سے ہوئیں ہیں، کراچی پورٹ اتھارٹی کو ہر چیز کی ان لوڈنگ کے لیے احتیاط برتنی چاہیئے۔

ڈاکٹرعطا الرحمٰن نے جیو نیوز کے مارننگ شو’ جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران کہا کہ سویا بین میں کچھ الرجک کمپائونڈ ہوتے ہیں جو فضا میں پھیلتے ہیں، سویا بین کی ان لوڈنگ کے وقت احتیاط کی جاتی ہے تا کہ فضا میں ڈسٹ نہ پھیلے۔

ڈاکٹر عطا الرحمٰن نے کہا کہ سویا بین کے الرجک کمپائونڈ سے بچنے کے لیے احتیاط صرف یہ ہے کہ سویا بین کی ان لونڈگ کے لیے بین الااقوامی طریقہ اپنایا جائے۔

تازہ ترین