• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل کی ٹرافی لانا اعزاز ہے، جہانگیر خان

اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا ہے کہ میرے لیے پی ایس ایل کی ٹرافی لانا اعزا ز کی بات ہے، خوش ہوں کہ پوری پی ایس ایل پاکستان میں ہورہی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماضی کے پاکستانی ہیرو نے کہا کہ پی ایس ایل سے پاکستان میں دیگر کھیلوں کو بھی مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکواش میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، پاکستان کو مقام ملنا چاہیے تھا وہ نہیں ملا۔

پی ایس ایل سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے لیے ساری ٹیمیں برابر ہیں، ہر ٹیم کو سپورٹ کرتا ہوں، یہ سب پاکستان کی ٹیمیں ہیں۔

تازہ ترین