• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، زہریلی گیس سے مزید 95 افراد متاثر، اموات رک گئیں

کراچی، زہریلی گیس سے مزید 95 افراد متاثر


کراچی(ایجنسیاں‘جنگ نیوز)کراچی کے علاقے کیماڑی میں زہریلی گیس کے اخراج کے نتیجے میں مزید95افراد متاثرہوئے ہیں تاہم اموات کا سلسلہ رک گیاہے ‘سویابین لانے والے امریکی بحری جہازہرکولیس کو بن قاسم پورٹ پر شفٹ نہیں کیا سکا جبکہ جہاز سے سویابین کی ان لوڈنگ روک دی گئی ہے ۔ادھرڈائریکٹر جنرل پلانٹ پروٹیکشن فلک ناز نے بتایا کہ سویابین میں کسی قسم کے حشرات یا مضر گیس کے اثرات نہیں ملے، 15 فروری کو قرنطینہ عملے نے ہرکولیس جہاز پر جاکر امریکا سے درآمدی سویا بین کا تجزیہ کیا اور قرنطینہ جانچ کی، تاہم اس کے نمونوں میں کسی قسم کے زرعی حشرات نہیں پائے گئے۔ دوسری جانب پاکستان شپ ایجنٹس ایسوسی ایشن اور اسٹیو یڈور کانفرنس نے سویا بین کارگو کے حوالے سے جان لیوا زہریلی گیس کے اخراج کو گمراہ کن قرار دے دیا ہے، بدھ کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سویا بین کارگو کے جہاز پر اتوار اورپیر کوصرف 2شفٹوں میں کم وبیش 600مزدوروں نے کام کیا مگر کوئی ایک بھی شخص اس دوران زہریلی گیس سے متاثر نہیں ہوا۔

تازہ ترین