• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیو قطروں میں حرام یاغیر شرعی اجزاء شامل نہیں، طاہر اشرفی

پولیو قطروں میں حرام یاغیر شرعی اجزاء شامل نہیں


اسلام آ باد(نمائندہ جنگ) پاکستان علماء کونسل کا یوم تاسیس 20سے 29فروری تک منایا جائےگا، 29مارچ کو پانچویں عالمی پیغام اسلام کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی ، ملک بھر کے علماء و مشائخ پولیو کے مرض کے خاتمے کیلئے عوام الناس سے پولیو مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہیں ، پاکستان علماء کونسل و دارالافتاء پاکستان ، وفاق المساجد و المدارس پاکستان سمیت دنیابھر کےاہم اکابر ، علماء و مشائخ پولیو کے قطروں کو صحت کیلئے ضروری قرار دیتے ہیں، پولیو کے قطروں میں کوئی حرام یا غیر شرعی اجزاء شامل نہیں، پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر 21 فروری کو ملک بھر میں خطبات جمعۃ المبارک میں پولیو کے خاتمے کیلئے عوام الناس سے تعاون کی اپیل کریں گے ، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد والمدارس پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے اسلام آ باد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تازہ ترین