• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹک کیس میں سزا پانے والے 25افرادکی ضمانت منظور

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے )لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز پر مشتمل ڈویژن بنچ نے اٹک کیس میں 4437سال کی مجموعی سزا پانے والے افرادمیں سے 25کی ضمانت منظور کر لی۔ مقدمہ میں 86افراد کو سزا سنائی گئی تھی۔ ضمانت پر رِہا ہونے والے افراد میں شبیر حسین ولد نور الٰہی ، غلام سرور ولدمحمد رمضان اختر محمود ولد حافظ خضر حسین، گلزار احمد ولد ممریز خان اور دیگر شامل ہیں۔واضح رہے کہ ضلع اٹک میں احتجاج کے دوران تحریک لبیک یا رسول اللہ کے رہنمائوں کیخلاف مقدمہ درج ہوا تھا۔
تازہ ترین